0

کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔

تازہ پیش گوئی کے مطابق گرمی کی غیرمعمولی لہر بدھ سے یکم جون تک برقراررہ سکتی ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جبکہ پارہ 42 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

جمعرات کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کےاضلاع ٹھٹھہ، بدین اورسجاول بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، مذکورہ مقامات پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

منگل کوکراچی میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہوا تاہم دن بھر معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 41.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (23 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی ہیٹ ویو یکم جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں