0

عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال 2024-25میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہےجبکہ معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی تقریباً 26 فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں