0

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔
سپریم کورٹ پولیس نے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں