0

پرتگال کے شہر “Lisbin” میں سجا شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل کی فنڈ ریزنگ کا شاندار میلہ

گزشتہ دنوں پرتگال کے شہر “Lisbin” میں شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔

نیٹ ورکنگ اور فنڈ ریزنگ کے اس پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان کے معروف شاعر اور میڈیا پرسن جناب “وصی شاہ” اور شوکت خانم پشاور کے میڈیکل ڈائریکٹر “ڈاکٹر کاشف سجاد” نے خصوصی شرکت کی۔















اس موقع پر پاک ناروے نیوز کے سی ای او اور ناروے میں پی ٹی آئی کے بانی اور پہلے صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے شاہد جمیل صاحب خصوصی طور پر “Lisbin” تشریف لائے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اور اس کا شرف حافظ محمد دستگیر نے حاصل کیا، پروگرام کی میزبانی کے فرائض شاہ رخ سہیل نے ادا کیے پروگرام کا آغاز قومی ترانے کی دھن سے کیا گیا۔

ناروے سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے جناب شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شوکت خانم کے ابتدائی پروگرام کے انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور آنے والی نسلیں آپ کی محنت اور قربانیوں پر ناز کریں گی انہوں نے کہا کہ قطرہ قطرہ مل کے سمندر بنتا ہے لوگوں کی تھوڑی تھوڑی دلچسپی سے ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔

شوکت خانم ہاسپٹل پشاور کے میڈیکل ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر کاشف سجاد نے لوگوں کو پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ کس طرح ان کے فنڈز کو ہاسپٹل اور مریضوں کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا، اختتام پر انہوں نے حاضرین کے تمام سوالات کے جوابات بھی دیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر وصی شاہ نے شوکت خانم کے افتتاحی پروگرام پر تمام افراد کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ آج ہمیں اللہ سے “کاروبار” کرنے کا موقع مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تقریب میں خواتین کی طرف سے محترمہ “اسراء” جبکہ مردوں کی طرف سے “حافظ محمد دستگیر ” کو پرتگال کی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی وسیع شاہ نے اپنی شاعری سے سما باندھ دیا، لوگوں کی پرزور فرمائش پر انہوں نے بہترین کلام سنا کر حاضرین محفل کے دل موہ لیے۔

پروگرام کے اختتام پر شاہ رخ سہیل نے پرتگال کی ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کیا، مہمانوں کو پھول پیش کیے گئے، اس کے علاوہ انہوں نے خصوصی تعاون پر محمد صغیر ، حافظ محمد دستگیر ، ملک طارق، محمد کاشف، محمد فیصل اور عامر شیر کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین نے پاکستان سے تشریف لائے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں