0

غزہ میں بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہر بئر شیبہ راکٹ حملہ کیا جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج نے ایک اسکول پر چھاپہ مارا جس کے دوران ایک گلی میں زوردار دھماکا ہوا جس میں چار فوجی ہلاک اور افسر سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ہلاک فوجیوں کی شناخت سارجنٹ ایتے لیونی، یوسف دسا؛ سارجنٹ ارمیاس میکوریاو، سارجنٹ ڈینیئل لیوی کے نام سے ہوئی۔ چاروں کا تعلق نہال بریگیڈ کی 931 ویں بٹالین سے تھا۔

ایک اور واقعے میں مزید دو اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک ٹینک پر ہونے والے راکٹ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں