0

الشفا اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 49 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

یروشلم: غزہ میں قائم الشفا اسپتال کے اندر سے تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے 49 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو اور ایمبولینس عملے کو بدھ کے روز امدادی کاموں کے دوران اسپتال کے اندر سے ایک اور اجتماعی قبر ملی جس میں سے 49 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔

اس اجتماعی قبر کے بعد اب غزہ اور اسپتال کے اطراف سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلیکس سے تین جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس سے تین اور ایک دوسرے اسپتال سے اجتماعی قبر برآمد ہوچکی ہیں جن سے 520 لاشیں نکلی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق الشفا اسپتال میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا ماننا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر مریضوں کی ہیں جو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل تھے جبکہ دیگر اُن کے لواحقین کی ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملے کے بعد الشفا اسپتال پر کئی ماہ تک قبضہ کرلیا تھا اور فلسطینی اتھارٹی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس دوران وہاں پر فورسز نے قتل عام بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں