قومی ہاکی ٹیم نے تیرہ سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر آئیودہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روش کیے جس کے بعد اگلے میچ میں جاپان نے میزبان ٹیم ملائیشیا شکست دے دی۔
جاپان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹس کے حساب سے دونوں ٹیمیں دس دس نمبر کے ساتھ برابر آگئیں اور اب ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ملائشیا کے شہر آئپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دی، کھیل کے پانچویں منٹ میں سین ڈیوس نے گول اسکور کیا جبکہ 17ویں منٹ میں ہربر سدھو نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلائی۔
تاہم قومی ٹیم نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل کم بیک کیا اور قومی کھلاڑی ابوبکر نے یکے بعد دیگرے پینلٹی کارنر پر 2 گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں علی غضنفر نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے سین ڈیویس اور ارجات نے فیلڈ گول کیے۔کھیل کے اختتام تک پاکستان کو 4-5 سے برتری حاصل رہی۔
دوسری جانب پاکستان اپنا پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 4 میچز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔