0

ناروے کے شہر اوسلو میں مقامی راہنماء سجاد داد پوہلہ نے پاکستان کے سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نعیم رضاءکوٹلہ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا

تفصیلات کے مطابق اوسلو کے نواہی علاقے “بیروم” میں مقامی سماجی راہنماء سجاد داد پوہلہ نے سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدھری نعیم رضاء کوٹلہ سمیت مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف اشائیے کا اہتمام کیا جس میں اہلِ علاقہ کی طرف سے سیاسی، سماجی و مذہبی راہنماؤں سمیت عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خوبصورت تقریب میں علامہ سید نعمت علی شاہ بخاری اور علامہ سید محمد اشرف نے خصوصی شرکت فرما کر بزم یاراں کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض “پاک ناروے فورم” کے جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد نے ادا کیے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، قاری نور علی سیالوی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قران کریم فرقان حمید کی سعادت حاصل کی، تلاوت کلام پاک کے بعد چودھری محمد اشرف نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چودھری نعیم رضاء کوٹلہ نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سجاد داد پوہلہ کی شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

دوران خطاب انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں جہاں محنت مشقت سے وطن عزیز کے لیے بڑے پیمانے پر ریونیو جنریٹ کر رہے ہیں وہیں ناروے کی ترقی میں بھی مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہر فورم پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کریں گے، اپنے خطاب میں انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی محبت اور شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں چودھری اسماعیل سرور بھٹیاں، چودھری قمر عباس ٹوانہ، حاجی ذوالفقار علی صدر النور اسلامی سینٹر بیروم، چوہری طاہر اکرم ٹھیکریاں، چوہری شبیر حسین، چودھری شوکت ملک صابووال، چودھری شہباز داد پوہلہ، چودھری ہاشم علی، چودھری اظہر اقبال، چودھری صغیر بشیر، چودھری نصیر بشیر، چودھری گلفراز آف یو کے، چودھدری مشتاق احمد کھاریاں، سید خالد حسین شاہ چنڈالہ، چودھری رفیق احمد نوناوالی، راجہ ڈاکٹر مبشر بنارس، راجہ آصف ریاض، چودھری ریاض، چودھری غلام سرور، چودھدری عطا محمد نور جمال، ایڈوکیٹ شہزاد نذیر، ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود، حاجی افضال صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے، معروف صحافی مرزا یوسف اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے میزبان مقامی راہنماء سجاد داد پوہلہ نے حاضرین محفل کی تشریف آوری پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر علامہ سید محمد اشرف نے امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں