0

برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم

براسیلیا: برازیل میں ایک شہری سپرمین فلم کے ہیرو کلارک کینٹ سے اپنی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق 36 سالہ لیونارڈو مائلارٹ نامی شہری اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ براسیلیا میں چھٹیاں منانے آیا تھا اور اسی دوران کسی اجنبی نے اس کی فوٹو اور ویڈیوز ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔

لیونارڈو پیشے کے لحاظ سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں۔ لیونارڈو ساو پاؤلو میں کامک-کان کنونشن میں شریک تھے جب ایک اجنبی ان کی سپرمین فلم کے کردار کلارک کینٹ (اصل نام کرسٹوفر ریو) سے حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

شہری نے خفیہ طور پر ان کی موبائل سے ویڈیو اور تصویریں لیں جس کے بعد لیوناردو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا، ’کیا میں واقعی کلارک کینٹ کو دیکھ رہا ہوں؟۔ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا۔

لیونارڈو کو سوشل میڈیا پر اپنی شہرت کا علم نہیں تھا کیونکہ اس وقت تک ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں تھا۔ تاہم ہفتوں بعد انہیں اپنے دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ وہ آن لائن سیلبرٹی بن گئے ہیں اور انہیں “برازیلین سپرمین” کے خطاب سے نوازا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں