0

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور: حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور کے کمشنر سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چئيرمين پنجاب سروس كميشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی كمشنرز سميت مجموعي طور پر 49 افسروں كے تقرر و تبادلوں كے احكامات جاری کردیے گئے۔

تبديل كئے جانے والوں ميں اسسٹنٹ كمشنرز، ڈپٹی سيكریٹریز، ايڈيشنل ڈپٹی كمشنرز ، ڈائريكٹر اور سب رجسٹرار بھي شامل ہيں جبكہ ان ميں سے 11افسروں كو اسٹيبلشمنٹ ڈویژن كے احكامات پر عمل درآمد كرتے ہوئے ريگولر بنيادوں پر گريڈ18 ميں ترقی بھی دی گئی ہے۔

نوٹيفيكيشن كے مطابق ليفٹيننٹ جنرل (ريٹائرڈ ) محمد عبدالعزيز كو تین سال کیلیے کنٹریکٹ پر چيئرمين پنجاب پبلک سروس كميشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد تنوير جبار كو چيف ايگزيكٹو آفيسر، فيڈمک كو تبديل كر كے او ايس ڈي بنا ديا گيا۔

كمشنر لاہور محمد علی رندھاوا كو تبديل كر كے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ كرنے كي ہدايت اور انھيں پنجاب سے ريليز كر ديا گيا ہے جبكہ سيكرٹري سروسز اينڈ جنرل ايڈمنسٹريشن زيد بن مقصود كو تبديل كر كے كمشنر لاہور ڈویژن تعينات كيا گيا ہے۔

سيكریٹري محكمہ ٹورازم پنجاب راجہ جہانگير انور كو تبديل كر كے سيكریٹری محكمہ ماحوليات تعینات کیا گیا جبکہ اُن کے پاس سیکریٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ ڈپٹی كمشنر سرگودھا كيپٹن (ر) شعيب علی كو تبديل كر كے او ايس ڈي بنا ديا گيا جبكہ ايڈيشنل سيكرٹری وزير اعلی سيكرٹريٹ كيپٹن (ر) اورنگزيب حيدر خان كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی كمشنر بھكر ڈاكٹر نور محمد اعوان كو تبديل كر كے او ايس ڈي جبكہ ڈپٹی سيكرٹری وزير اعلي سيكریٹريٹ علی اكبر كو تبديل كر كے ڈپٹي كمشنر بھكر ، چيف آف سيكشن پلاننگ اينڈ ڈويلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر ساہيوال تعينات كيا گيا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر اعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی كمشنر ساہيوال كے عہدہ كا اضافی چارج واپس لے ليا گيا ہے جبکہ ڈپٹي كمشنر جہلم كيپٹن (ر) سميع اللہ فاروق كو تبديل كر كے او ايس ڈي اور ايڈيشنل سيكرٹری گورنر سيكریٹريٹ كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر جہلم بنادیا گیا ہے۔

ڈپٹی كمشنر ليہ خالد پرويز كو تبديل كر كے او ايس ڈی جبكہ وزير اعلی آفس ميں تقرری كي منتظر اميرہ بيدار كو ڈپٹی كمشنر ليہ، ڈپٹي كمشنر ميانوالی سجاد احمد خان كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور ڈائريكٹر جنرل لاہور ڈويلپمنٹ اتھارٹي ميں تقرری كے منتظر خالد پرويز گورائيہ كو ڈپٹی كمشنر ميانوالی تعیانت کیا گیا ہے۔

ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ محمد ذيشان حنيف كو تبديل كر كے او ايس ڈی اور ايڈيشنل سيكرٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب كيپٹن (ر) فرخ عتيق خان كو تبديل كر كے ڈپٹی كمشنر اوكاڑہ جبكہ ايڈيشنل سيكریٹری وزير اعلی آفس محمد عمر شير كو ايڈيشنل سيكریٹری (كوآرڈينيشن ) چيف سيكرٹری پنجاب تعينات كر ديا گيا ہے۔

لائبہ اسلم ڈپٹي كمشنر شيخوپورہ كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر تبديل كر كے ڈپٹی سيكرٹری خزانہ، وقاص صفدر سكندری اسسٹنٹ كمشنر گوجرانوالہ سٹی كو گريڈ18ميں ترقی دے كر اسٹاف آفيسر برائے ايڈيشنل چيف سيكرٹری پنجاب، قنديل فاطمہ اسسٹنٹ كمشنر راولپنڈی كينٹ كو گريڈ18ميں ترقی دے كر تبديل ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (جنرل) رحيم يار خان، شبير احمد اسسٹنٹ كمشنر خانپور كو گريڈ 18 ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكرٹري خوراک، محمد عثمان اكرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور كو گريڈ18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكرٹری جنگلات، رميز ظفر اسسٹنٹ كمشنر مياں چنوں كو گريڈ18ميں ترقي دے كر ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (جنرل ) ليہ تعینات کیا گیا ہے۔

محمد رضوان الحق اسسٹنٹ كمشنر قصور كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكریٹری ہایئر ايجوكيشن ،نياز احمد اسسٹنٹ كمشنر شور كوٹ كو گريڈ18 ميں ترقی دے كر ڈائريكٹر (ايڈمن) پی ايچ اے ساہيوال، احمد سليم اسسٹنٹ كمشنر حاصل پور كو گريڈ18ميں ترقی دے كر ايڈيشنل ڈپٹی كمشنر (فنانس اينڈ پلاننگ ) فيصل آباد، اورغلام سرور اسسٹنٹ كمشنر سيالكوٹ كو گريڈ 18ميں ترقی دے كر ڈپٹی سيكریٹری ليبر اينڈ ہيومن ريسورس پنجاب تعينات كر ديا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی سيكورٹی ڈوویژن كامران عادل كو تبديل كر كے سٹی پوليس آفيسر فيصل آباد جبکہ ايس ايس پی آپريشن حسن جاويد بھٹہ سے سٹی پوليس آفيسر كے عہدہ كا اضافي چارج واپس لے ليا گيا ہے۔

محکمہ پولیس میں تبادلے

متعدد پوليس افسران كے تبادلوں كے احكامات جاري كر ديے گئے، نوٹيفيكشن كے مطابق ڈی آئي جی كامران عادل كو سٹی پوليس آفيسر فيصل آباد، سيد علي كو ڈی پی او ڈیزہ غازی خان جبکہ احمد محی الدين كو ڈی پی او منڈی بہاؤالدين، رضا صفدر كاظمی كو پوليس اسكول انٹيليجينس، اسد اعجاز ملہي كو ڈی پی اوسرگودھا جبكہ بلال ظفر كو ڈی پی او شيخوپورہ اور زاہد نواز مروت كو سی پی او ايس پی ہيڈ كوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

عبداللہ لک كو ڈی پی او بھكر جبكہ ڈي پی او بھكر محمد نويد كو اے آئی جی فنانس سنيٹرل پوليس آفس، كامران ممتاز ڈی پی او لودھراں جبكہ ڈي پی او لودھراں حسام بن اقبال كو آئی جی آفس رپورٹ كرنے كا حكم جاری کیا گیا ہے۔

مستنصر عطا باجوہ كو ڈي پی او گجرات جبكہ ڈي پی او گجرات اسد مظفر كو ايس پي ٹيلی كميونيكيشن لاہور تعينات كر ديا گيا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں