0

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز سے اپیل کردی۔ گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔ مزید پڑھیں: نازش جہانگیر نے بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اپنا ’’بھائی‘‘ قرار دیدیا اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔ na1 اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بابر اعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کردیا۔ شیئرٹویٹشیئر ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ مقبول خبریں “جس کو میری بات بُری لگی وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں” ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی ہمایوں سعید اور صبور علی نے بےتکلفی کی تمام حدیں پار کردیں ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم darama سروے کیاپاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار آئی ایم ایف ہے یا حکومت کی ناقص کارکردگی؟ آئی ایم ایف حکومت کی ناقص کارکردگی نتائج ملاحظہ کریں تازہ ترین سلائیڈ شوز متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان by TaboolaSponsored LinksYou May Like استعمال شدہ لگژری گھڑیاں، آن لائن قیمتیں آپ کو حیران کر سکتی ہیں۔ Luxury Watches | Search ads ایکسپریس کے بارے میں ضابطہ اخلاق ایکسپریس ٹریبیون ہم سے رابطہ کریں تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو facebook

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ہیمسڑنگ انجری کا ایشو طوالت اختیار کرگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جبکہ جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک

کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ڈاکٹر کا محمد رضوان کو 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد رضوان انجرڈ ہوکر ٹی20 سیریز سے باہر

واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں