0

بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی

نئی دہلی: مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے بیٹے نے جائیداد کے لیے اپنے والدین اور سوتیلے بھائی کو قتل کروانے کے لیے 65 لاکھ روپے سپاری دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما کے بیٹے سمیت 4 افراد کو رواں ماہ کے آغاز میں بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس اندھے قتل کیس میں دل دہلادینے والے انکشافات کیے ہیں۔

پولیس نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی لیڈر پرکاش بکالے کی دوسری اہلیہ سے بیٹے اور دیگر 3 افراد کو قتل کرنے والے کرایے کے قاتل تھے جنھیں سپاری پہلی بیوی کے بیٹے نے دی تھی۔
کرایے کے قاتلوں نے پولیس کو بتایا کہ ونائک بکالے ساری جائیداد ہتھیالینے کے لیے اپنے باپ، سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی کو قتل کروانا چاہتا تھا اور اس کے لیے 65 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی۔

کرایے کے قاتلوں نے پرکاش بکالے کے گھر میں گھس کر سوئی ہوئی ایک خاتون، ایک مرد اور 17 سالہ لڑکی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ وہ سمجھے سونے والے پرکاش بکالے، ان کی اہلیہ اور بیٹا ہے جب یہ لوگ مہمان تھے۔

چیخ و پکار کی آواز سُن کر پرکاش بکالے کا بیٹا کارتک بکالے بھاگتا ہوا اوپری منزل کی جانب آیا تو ملزمان نے اسے بھی قتل کردیا۔

آئی جی پولیس وکاس کمار نے بتایا کہ 8 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں