0

چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں، چین

بیجنگ: سی پی سی کی وائس منسٹر سن ہائی ین نے کہا ہے کہ چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین نے کہا ہے کہ چند عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چین کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے، پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، دو طرفہ تعاون کو مزید موثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد کی چین میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین (سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین سمیت زراعت اور ماہرین معاشیات سے ملاقات ہوئی جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس منسٹر سن ہائی ین نے پاکستانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے موثر کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں