0

 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ دار آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کے خلاف بات کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔ اپنے سیاسی مفاد اور انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ملکی مفاد کے خلاف بیان دیا پھر اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ ان کا لیڈر کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری پاکستان دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ ایسے عناصر کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کاش یہ ملک کے مفاد میں بھی بات کر سکیں۔ سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی نامناسب ہے۔ آپ ہم پر تنقید کریں لیکن پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری و تعاون کی حمایت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان انشاءاللہ ترقی کرے گا۔ دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں