0

9 مئی کیسز؛ پراسیکیوٹرز نے جج کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزمان کو ریلیف دینے کا الزام

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک روکتے ہوئے ملتوی کردی۔

مقدمات کے سرکاری چاروں پراسیکیوٹرز نے جج پر عدم اعتماد کرکے ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ نو مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے سماعت کرنے والی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ان سے ٹرانسفر کرانے کیلئے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے جج راولپنڈی بار کے ہیں یہ ملزمان کے وکلاء کو ریلیف دیتے ہیں ، لہذا سانحہ 9 مئی مقدمات ان سے ٹرانسفر کئے جائیں۔

ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی۔ سماعت روکے جانے سے بانی چیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اور چالان نقول کی تقسیم بھی ٹل گئی۔

آج کیسز کی سماعت کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق وزراء شبلی فراز، شیریں مزاری، سرتاج گل، راجہ بشارت،شہریار آفریدی ،راشد شفیق ،کرنل اجمل صابر سمیت پی ٹی آئی کے سینکڑوں ملزم کارکنان بھی پیشی کےلیے موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں