0

نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے، ماہرین

ایریزونا: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کم نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں پتہ چلا کہ نیند کے معیار کو بہتر بنانے سے درد شقیقہ کے شکار افراد میں درد شقیقہ کے حملوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔

درد شقیقہ میں مبتلا بہت سے لوگوں کو نیند کی خرابی کی شکایات ہوتی ہیں جن میں بے خوابی، سونے میں دشواری، نیند کا خراب معیار، دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آنا، نیند سے جلد بیدار ہوجانا اور درد شقیقہ کی وجہ سے سونے پر مجبور ہوجانا شامل ہیں۔

ریسرچ ڈائریکٹر اور فارماکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک پوریکا نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ درد شقیقہ کی وجہ سے نیند خراب ہوتی ہے یا اس کا الٹ ہے۔ لیکن یہ بات کافی عرصے سے تسلیم کی جاتی رہی ہے کہ نیند اور درد شقیقہ کے درمیان تعلق ضرور موجود ہے۔

ماضی میں جس طرح سے اس حوالے سے تحقیق کی گئی وہ مریض کی اپنی اطلاعات پر مبنی تھی جو کہ موضوعی (subjective) حیثیت رکھتی ہے۔ اب ہم نے نیند کو مقداری طریقے سے (quantitatively) ناپا ہے اور پایا ہے کہ صرف درد شقیقہ ہی نیند کو متاثر نہیں کرتا بلکہ اگر آپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے تو یہ بھی درد شقیقہ کے مریض میں سردرد کو بڑھا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں