0

بابراعظم کے دورباہ کپتانی لینے پر والد کا اہم انکشاف

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے بیٹے کہ قیادت چھوڑنے اور واپس لینے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

ریکارڈز کے انبار لگانے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا پھر ہٹایا اور اب پھر بابر کو کپتان بنایا گیا ہے جس کیلئے ذریعہ اللہ کی مخلوق بنی، اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اُس کی حفاظت کرنے والا ہے۔
مزید پڑھیں: ’’ ایسی پوزیشن میں نہ لائیں! جہاں دکھانا پڑے کتنا ظالم اور بےرحم ہوسکتا ہوں‘‘

اعظم صدیقی نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ کپتانی سے ہٹانے جانے کے بعد ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا نہ کوئی شکایت کی، ہاں جب بابراعظم نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا تھا کہ اب اللہ کے سُپرد اور اب بابر نے دوبارہ مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے کیوں کہ عاجز بندوں کے فرما نبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹانے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی جس کے الفاظ کچھ یوں تھے، مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں