0

صدر نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں میں اعزازت تقسیم کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات ستارہ بسالت، تمغہ بسالت، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدر میں فوجی افسران و اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت کی جانب سے ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دیے گئے۔ ایس ایس جی کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح افسران اور جوانوں میں 23 ہلال امتیاز، 109 ستارہ امتیاز اور 137 تمغہ امتیاز دیے گئے۔تقریب میں 45 امتیازی اسناد اور 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
تقریب کے دوران میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز دیا گیا جب کہ میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ اسی طرح لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان کو بھی تمغہ بسالت دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں