0

یوم پاکستان؛ مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور: 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستوں نے فرائض سنبھال لیے۔ اس موقع پر مزار اقبال پر سلامی پیش کی گئی۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ائروائس مارشل طارق محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے ۔ انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان و مسلم امہ کی سالمیت اور خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں پاک فضائیہ کے 54 دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر حفاظتی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں