0

پی سی بی نے عماد وسیم کو طلب کر لیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کیا جائیگا

کراچی: پی سی بی حکام کو آخرکار عماد وسیم سے رابطے کا خیال آ ہی گیا، آل راؤنڈر کو ملاقات کیلیے قذافی اسٹیڈیم لاہور مدعو کرلیا گیا، انھیں ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عماد وسیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انھیں ایک بورڈ آفیشل کی کال موصول ہوئی جس میں ملاقات کی دعوت دی گئی، عماد بورڈ کے ہیڈ کوارٹر جا رہے ہیں، ممکنہ طور پر ان کی چیئرمین محسن نقوی اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوگی۔

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کیلیے اٹھنے والی آوازوں میں تیزی آ گئی ہے، عماد کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی مگر وہ اس سے قبل اپنے بعض تحفظات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں