0

اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیو فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ؛ مقدمہ درج

روم: اٹلی کی وزیراعظم کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو بناکر پورن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے 40 سالہ بیٹے اور 73 سالہ باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی کی ڈیپ فیک فحش ویڈیو 2022 میں بنائی گئی تھی جب وہ ملک کی وزیراعظم نہیں تھیں۔

یہ ویڈیو جارجیا میلونی کا چہرہ کسی اور پورن اسٹار کے جسم پر لگا کر اتنی مہارت سے بنائی گئی تھی کہ اصل اور نقل میں فرق کرنا تقریباً ناممکن تھا۔

ویڈیو کے بارے میں جارجیا میلونی کو پتا چلنے تک اسے لاکھوں بار دیکھا جا چکا تھا۔ بعد ازاں ویڈیو کو حذف کروا دیا گیا تھا۔

تاہم وزیراعظم بننے کے بعد جارجیا میلونی نے اس ویڈیو کے بنانے والوں کو عبرت کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا اور تفتیشی اداروں نے ملزمان کا سراغ لگالیا جو باپ بیٹا تھے اور پیسے کے لیے یہ سب کیا تھا۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کی مدعیت میں دونوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 1 لاکھ یورو ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں 2 جولائی کو اطالوی وزیراعظم عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں گی۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقدمے میں ہرجانے کی رقم تشدد اور ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں