0

جی سی یونیورسٹی لاہور میں مبینہ ہراسانی پر طالبہ نے پروفیسر کی درگت بنا ڈالی

لاہور: گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلیں دے ماریں اور بال بھی نوچ لیے۔

جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلیں اٹھا کر مارنے اور جھگڑے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند مزید طالبات بھی ایک طرف کھڑی ہیں جبکہ ایک طالبہ سامنے کرسی پربیٹھے شخص پر فائلیں مار رہی ہیں۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے بیان میں کہا کہ وائس چانسلر نے واقعے اور اس کے پس منظر کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ وائس چانسلر نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو جلد ذمہ داران کا تعین کرے گی اور قصوروار کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے واقعے اور اس کے پس منظر کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں