0

کفایت شعاری مہم؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق انہوں نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ اہل کار نہیں چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔

انہوں نے 6 سکیورٹی گاڑیاں بھی واپس کرتے ہوئے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کو صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیرون ملک دوروں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں