اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں اگر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوگیا تو جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔
وزارت خزانہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک شیڈول ہیں اور پاکستان نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت آخری قسط ملنے کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگیا تو جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا اور جائزہ مشن کی سفارشات کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد قسط جاری ہوگی۔