0

لاہور: پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں اور رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں و رہنماؤں پر مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مال روڈ پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کے معاملے میں تھانہ انارکلی میں پی ٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی رہنما حافظ فرحت عباس، فوزیہ، ہدیرہ اور حمیدہ بی بی سمیت 38 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھراؤ کرنے کے لیے اشتعال دلاتے رہے، پی ٹی ائی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرخت عباس نے چار پانچ نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا، حافظ فرحت عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے استنبول چوک سے بازیاب کروایا گیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول برآمد کیا، گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے اور سوٹے بھی برآمد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں