0

ٹنڈولکر نے دونوں ہاتھوں سے معذور عامر لون کی عزت افزائی کرکے دل جیت لیے

بھارت میں کرکٹ کا بھگوان کہلائے جانے والے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر نے مقامی اسٹریٹ لیگ کے آغاز سے قبل دونوں ہاتھوں سے معذور کرکٹر عامر حسین لون کی عزت افزائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عامر حسین تم ایک امید ہو جبکہ سچن ٹنڈولکر کے حسن سلوک پر ان کی تعریف کی۔

مقامی لیگ کے پہلے میچ میں بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور عامر حسین لون نے ایک ساتھ بیٹنگ کی جبکہ بعدازاں انہوں نے پاؤں کے ذریعے گیند کروائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میچ کے دوران عامر حسین کو سچن ٹنڈولکر کے 10 نمبر کی جرسی پہن کر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

Amir Hussain Lone, A Cricket Dynamo Inspiring the World with Every Leg-Bound Spell. Sachin Tendulkar’s Praise in ISPL 2024 is the Resounding Applause to

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں