جام نگر: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو گانے ’ناچو ناچو‘ پر رقص کیلئے تیلگو سپر اسٹار رام چرن کو اسٹیج پر بلانا مہنگا پڑ گیا۔
اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ، سلمان اور عامر نے ایک ساتھ رقص کیا اور اس موقع پر شاہ رخ خان نے رام چرن کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔
شاہ رخ خان بار بار رام چرن کو اسٹیج پر بلاتے رہے اور اس موقع پر انہوں نے اداکار کو تیلگو میں ’اڈلی‘ کہہ کر پکارا جو کہ ایک مشہور تیلگو ڈش ہے۔
رام چرن نے اسٹیج پر تینوں خانز کو جوائن کیا اور اپنی بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کے گانے پر رقص کیا۔
سوشل میڈیا میں کچھ صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ نے رام چرن کو ’اڈلی‘ کہہ کر اس کی توہین کی ہے اور انہیں اس پر معافی مانگنی چاہئے۔
ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ رام چرن کو ’اڈلی‘ پکار کر شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین والوں سے نسلی تعصب کیا ہے۔
دوسری طرف بعض صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے یہ کمنٹ مزاحیہ انداز میں کیا تھا اور اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔