0

مسجد الحرام میں ہونے والی افطاری میں شرکت کے خواہش مندوں کیلیے ہدایات جاری

مکہ معظمہ: سعودی حکومت نے مسجد حرام میں افطاری کرنے کے خواہش مند معتمرین اور عبادت گزاروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

رمضان المبارک کے برکت بھری ساعتیں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں گزارنے والے خوش نصیبوں کی اوّلین خواہش ان مقدس مقامات میں روزہ کھولنے کی سعادت حاصل کرنا بھی ہوتی ہے۔

سعودی حکومت اس حوالے سے ہر سال کی طرح امسال بھی خصوصی انتظامات کر رہی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کے روزہ افطار کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں افطار کرنے کے خواہش مندوں کے لیے ایک پورٹل کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعے آن لائن درخواست وصول کی جائیں گی اور اجازت نامہ فراہم کیا جائے گی۔

جن لوگوں کو اس پورٹل سے این او سی مل جائے گی صرف انھیں ہی افطار کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پورٹل کو حرمین شریفین میں افطاری کو منظم اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسجد الحرام میں افطار کے لیے درخواستیں حرمین شریفین سے متعلق انتظامی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دی جا سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں