0

عالمی بینک کا کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا جس پر حکومت پاکستان نے بحالی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لیے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے درخواست کا بروقت جواب دیا ہے اس منصوبے میں شامل تمام تین پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لیے درخواست کی تھی اس منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں