0

ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑلیا

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑلیا۔

بھارت میں جاری ویمن پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے میچ کے دوران ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا جہاں یو پی وارئیرز کی ایلیسا ہیلی نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی، جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

چنا سوامی اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچے اور اسٹیڈیم میں گھس آنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

ویمن پریمئیر لیگ میں گزشتہ روز یو پی وارئیرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں