کراچی: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 157 ہوگئی۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین آج بھی غیر حاضر ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔
ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں قائد ایوان کا امیدوار نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔