0

شاہین کی جگہ رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا جائے، سابق کرکٹر کا مطالبہ

سابق کرکٹر باسط علی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز دیدی۔

مقامی ٹی وی چینل پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے خصوصی شو میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔

انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ بولر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انکی قیادت میں رواں سیزن میں قلندرز کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کے سپرد ہے انکی قیادت میں سلطانز نے ابتک چار میچز میں 3 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں