0

عمر کے طعنے دینا بند کریں، جو میری مرضی ہوگی وہ کروں گی، عفت عمر

لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر نے خود پر عمر کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دے دیا۔

اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو شئیر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر کے مطابق کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

عفت عمر نے تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈانس کی مزید ویڈیوز شئیرز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے سبق پڑھانا بند کریں۔ مجھے جو اچھا لگے گا میں وہ کروں گی۔ میری عمر میری مرضی۔

عفت عمر نے طنز کرنے والوں سے کہا کہ میں تواپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گی تنقید کرنے والے اپنی زندگی پرسکون گزاریں۔عفت عمر کی پوسٹ پر بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس دئیے اور تنقید کی ۔عفت عمر کو ماضی میں بھی اپنے بیانات ، تصویروں اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں