کیلیفورنیا: ایک امریکی شخص نے ٹرانسفارمرز سے تعلق رکھنے والی 10 ہزار 568 یادگاریں جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے مائک کائے (جو 1984 سے روبوٹ جمع کر رہے ہیں) نے سب سے زیادہ ٹرانسفارمر کی یادگار اکٹھی کرنے کا یہ ریکارڈ اے جے آرڈ سے حاصل کیا۔ انہوں نے 5150 مختلف اشیاء جمع کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے مائک کائے کا کہنا تھا کہ ان میں اس چیز کا شوق 1984 میں پیدا ہوا جب وہ تین یا چار سال کے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان سیئرز میں تھے اور ان کے پاس جنریشن 1 ٹرانسفارمرز کھلونوں کا بہت بڑا ذخیرہ تھا لیکن انہیں صرف ایک کھلونا لینے کی اجازت تھی لہٰذا انہیں ہوئیسٹ (ایک ہرا اور نارنجی ٹو ٹرک) کا انتخاب کیا اور وہاں سے ان کے مشغلے کی ابتداء ہوئی۔
مائک نے بتایا کہ انہوں نے جنریشن 1 کی کلیکشن اس وقت مکمل کی جب وہ کالج میں تھے، لیکن یہ شوق رکا نہیں۔