0

ہوٹلز کے کمروں میں بھول جانے والی 10 عجیب و غریب اشیا

ویانا، آسٹریا: ایک ٹریول کمپنی نے ہوٹلز کے کمروں میں رہ جانے والی 10 عجیب و غریب اشیا کی فہرست تیار کی ہے۔

ایزی جیٹ ہولیڈیز (EasyJet Holidays) نامی ایک کمپنی جو یورپ بھر میں سیاحوں کیلئے 100 سے زیادہ مقامات پر رعایتی پیکجوں کے ساتھ تعطیلات گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے، نے ہوٹلز میں رہ جانے والی انوکھی اشیا کی فہرست تیار کی۔

کمپنی نے 100 یورپی ہوٹلز کا سروے کیا ہے تاکہ ان عجیب و غریب چیزوں کی فہرست بنائی جائے جو مسافر گزشتہ سال واپسی پر بھول گئے۔

کمپنی کے مطابق اس فہرست میں نقلی دندان سرفہرست تھے جب کہ جادو ٹونے کا سامان دوسرے نمبر پر اور مصنوعی اعضاء تیسرے نمبر پر تھے۔

باقی اشیا میں، درجہ بندی کی ترتیب کے ساتھ، شیشے کی آنکھ، دادی کا خوش قسمت چائے کا کپ، کموڈ کے پانی کے ٹینک کے پیچھے چھپے ہزاروں جرمن سکے، جوکر کا لباس، ہوا سے پھلانے والی ایک کشتی، مچھلی کے انڈے اور تسبیح شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں