اسلام آباد / پشاور: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور سمیت خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کا گزٹ اعلامیہ روک لیا گیا۔
نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے حلقہ این اے 44 کا اعلامیہ گزٹ اعلامیہ میں شامل نہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا اعلامیہ بھی روک دیا گیا۔
نواز لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے حلقہ کا بھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔
اس کے علاوہ، این اے 27 خیبر، این اے 28 پشاور، این اے 38 کرک، این اے 40 شمالی وزیرستان اور این اے 43 ٹانک کا اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا۔