0

پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں، جاوید لطیف کا ن لیگی قیادت کو مشورہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے بارے میں کہا ہے کہ جس جماعت کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی ن لیگ اسے حکومت بنانے دے۔

جاوید لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان دیا کہ خدا کرے مسلم لیگ ن یہ فیصلہ کر لے کہ جس کو مرکز میں اکثریت دلائی گئی اسی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے، اس سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن یہ فیصلہ کرلیا گیا اس کےاگلے دن بتاؤں گادھاندلی کس کیلئے کی گئی اور 8 فروری کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں