0

وزن کم کرنے والی ادویات سے پٹھے سکڑنے کے خطرات کا انکشاف

لندن: ایک دوا ساز کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ وزن کم کرنے والے انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

برطانیہ میں مٹاپے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ویگووی جیسے انجیکشنز (جو ایک ہارمون کی طرح کام کرتے ہوئے جسم کو بھرا پیٹ ہونے کا احساس دلاتے ہیں) کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لیکن آسٹرا زینیکا نامی مشہور کووڈ ویکسین کے مالک پاسکل سوریوٹ نے خبردار کیا کہ یہ انجیکشن مریضوں کے پٹھوں کے سکڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

معالجین نے کچھ عرصہ قبل اس متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان انجیکشنز کے سبب صارف میں پٹھوں کے مقابلے میں چکنائی کا تناسب زیادہ ہوجاتا ہے اور ادویات کو روکے جانے پر وزن میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاسکل سوریوٹ کے مطابق دوا استعمال کرتے وقت صارف وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ چکنائی اور پٹھے بھی کھو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد جیسے ہی ادویات لینا روکیں گے ویسے ہی ان میں چکنائی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا لیکن پٹھوں کے اندر کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ماہرین کے مطابق آئندہ آنے والے سالوں میں وزن کم کرنے والی ادویات کی مارکیٹ کی مالیت اربوں ڈالر کی ہوگی۔

پاسکل سوریوٹ نے مزید کہا کہ ادویہ سازکمپنیوں کو وزن کم کرنے والی ادویات کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس میں دو باتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ اول، دوا چھورنے پر اس کے اثرات زائل نہ ہوں اور دوم، پٹھوں کے کم ہونے جیسے نقصانات نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں