0

حسن علی کی اہلیہ پر نامناسب کمنٹس کرنیوالے سائمن ڈول دوبارہ کمنٹری پینل میں شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ پر نامناسب کمنٹ کرنے والے سائن ڈول بھی کمنٹری پینل میں شامل کرلیے گئے۔

کیوی کمنٹیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “انکی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں!”۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہوا تو اس میں سائمن ڈول نام بھی شامل تھا، جس شائقین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

حسن علی رواں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں