کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔ بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔ ماہرہ خان نے پہلی شای 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔