لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ بشارت کی پٹیشنیں خارج کردیں۔
سابق وزیر راجہ راشد حفیظ ، زیاد خلیق کیانی، ناصر خان ، امیر افضل، کرنل اجمل صابر ، مری سے میجر لطاسب ستی کی پٹیشنز بھی خارج کر دی گئیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار براہ راست ہائی کورٹ نہیں آسکتے، تمام پٹیشنرز پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پٹیشنرز ہائی کورٹ آسکتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پٹیشن کا جائزہ الیکشن کمیشن لے گا، ہائی کورٹ اس کے فیصلے کیخلاف سماعت کی مجاز ہے، تمام پٹیشنرز آج ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔