0

600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ

اسلام آباد: 600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی۔

غیر ملکی آجروں کے ساتھ معاہدہ کے تحت 600 پاکستانی پروفیشنلز کی پہلی کھیپ بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہو گئی، معاہدے پر دستخط 90 روز قبل ہوئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز کی یہ کھیپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے روانہ ہوئی، اب تک مختلف غیر ملکی آجروں کے ساتھ 50 معاہدوں پر دستخط ہوئے، چند ہفتے میں معاہدوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں