0

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے بعد بالآخر 2021 میں لانچ کیا گیا جو جنوری 2022 میں سورج کے گرد اپنے مطلوبہ مدار میں رواں دواں ہوگئی۔

لانچ کے بعد سے اب تک اس دوربین نے کچھ انتہائی شاندار تصاویر لی ہیں جن میں سے زیادہ تر اتنی تفصیلی ہیں کہ سائنس دانوں کو کائنات کے کچھ حصوں میں ہونے والے واقعات کی وضاحت اور انہیں سمجھنے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔

ذیل میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں وہ 5 سرِفہرست تصاویر ہیں جو سائنسدانوں کے مطابق انتہائی حیرت انگیز اور خوبصورت تصاویر ہیں جو کائنات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔
1) این جی سی 1433 نامی کہکشاں جسے Seyfert galaxy بھی کہا جاتا ہے۔

2) خلائی گیسوں اور گردوغبار کا منبع (nebula) جو کہ زمین سے تقریباً 7600 نوری سال دور ہے۔

3) Pillars of Creation: یہ خلائی گرد اور ہائیڈروجن کے ٹھنڈے سالمات (molecules) سے مل کر بنا ہے۔ اس کا نام اس کی ظاہری شکل کو دیکھ کر ہی دیا گیا ہے۔

4) Rho Ophiuchi: زمین کے انتہائی قریب (390 نوری سال دور) ایک ستارے کی پیدائش کا منظر۔

5) یہ پوری کائنات کے ایک چھوٹے سے حصے کی
ہے جس میں لاکھوں کہکشاؤں کا ایک جھرمٹ دکھایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں