0

انڈر-19 ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا نے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بینونی میں کھیلے جارہے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے بھارت کیخلاف کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان اودے سہارن نے کہا کہ تاریخی موقع ہے، میچ میں جیت حاصل کرکے قومی ٹیم جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ہیو ویبگن، ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس، اولیور پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر

بھارت کا اسکواڈ

کپتان اودے سہارن، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے

واضح رہے کہ بھارت نے 5 بار انڈر-19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 3 دفعہ فتح رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں