0

اعظم خان کو موقع کیوں نہیں دیا؟ سابق کپتان نے تنقید کے نشتر چلادیئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نام لیے بغیر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سمیت مینجمنٹ پر اعظم خان کو موقع نہ دینے پر سوال اٹھادیا۔

سلمان بٹ نے اعظم خان کے بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو محض 3 میچوں کے بعد ڈراپ ہونے کے بجائے نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں موقع دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹر کو جلد ہی احساس ہو جائے گا کہ کچھ کوچز صرف اپنی نوکری برقرار رکھنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی 20، اعظم خان نے 18 بالز پرتیزترین ففٹی جڑدی

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کے دوران اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ “میں نے ہمیشہ یہ سمجھا ہے کہ جب میں لیگ کرکٹ کھیلتا ہوں تو مجھے ایک مکمل موقع ملتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں مجھے یا بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ میں بین الااقوامی میچز میں پاکستان کیلئے اتنا بہتر نہیں ہوں، پھر ٹھیک ہے میں اپنا راستہ خود تلاش کروں گا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ایک دو میچوں میں وہ بیٹنگ کیلئے آئے تو مطلوبہ رن ریٹ 13 کے قریب تھا، جو کسی بھی بلے باز کے لیے آسان نہیں ہوتا تاہم اگر آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، تو آپ کو فٹ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنی فٹنس پر کام کریں تو وہ بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں