0

پی ایس ایل9؛ شائقین کیلئے خوشخبری! آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال کردی گئی۔

گزشتہ روز ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز سے قبل ہیکرز نے ویب سائٹ پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث فینز ٹکٹ کی بکنگ سے قاصر رہے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لیگ انتظامیہ نے شائقین کو کہا آگاہ کیا تھا کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنرز کی ٹیکنکل ٹیم ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹکٹوں کیلئے نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر منگل کے روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں