سکون آرگنائزیشن نے 15 اکتوبر 2008 کو اپنے سفر کا آغاز اوسلو ناروے سے کیا۔ سکون آرگنائزیشن نہ صرف ناروے بلکہ سویڈن، ڈنمارک اور پاکستان میں بھی اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
سکون آرگنائزیشن کا مقصد معذور بچوں کی کفالت ہے تاکہ ان کی مشکل زندگیوں میں چھوٹی چوٹی آسانیاں پیدا کی جاسکیں-معذوری کا شکار بچوں کے لیے سکول پیکج کا اہتمام کرتی ہیں۔تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں-
جو نوجوان معذوری کا شکار ہیں ان کو گرافک ڈئزائنگ کے مفت کورسز فراہم کرتی ہے۔ تاکہ وہ خود اپنا روزگار تلاش کر سکیں۔بڑی عمر کے افراد کو روزگار سکیم کے تحت ان کو فوڈ سٹال لگا کر دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
سکون آرگنائزیشن نے گزشتہ سال سیلابی صورتحال میں پاکستان کے متاثرہ علاقوں کو راشن اور ضروری اشیاء فراہم کیں۔سکون سویڈین کا سالانہ میلاد 24 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔جس کا نام سکون رمضان میلاد رکھا گیاہے۔ سکون آرگنائزیشن ہر سال رمضان سے پہلے اس میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔
اس میلاد کا مقصد رمضان کی اہمیت کے حوالے سے علمی گفتگو کی جائے گی-اس کے علاوہ زکوۃ کی اور انسانیت کی خدمت پر لیکچر دیا جائے گا،غریب اور نادار گھرانوں کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی تاکہ ان کی کفالت کی جاسکے، اور وہ بھی معاشرے میں احسن طریقے سے رمضان کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔
اس سلسلے میں سکون سویڈن بورڈ نے ایک مٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس مٹنگ میں شازیہ حسن، شازیہ زینب ، شہناز مہناز ، سارہ ملک ، روزینہ ہمایوں ، آصف شکور صاحب اور شاہد جمیل نے حصہ لیا
اس میٹنگ میں سالانہ سکون سویڈن کے میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔
جن میں مہمانوں کی آمد و دعوت طعام، مختلف اسلامی تقاریر کے مضمون جیسے رمضان، عبادات، زکوۃ کا بھر پور طریقے سے اہتمام کرنا، میڈیا پر پیغام کو پھیلانا، معذور اور نادار لوگوں کے لیے امدادی پیکج، اور فنڈ ریزینگ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ میلاد خواتین پر مشتمل ہو گا۔