0

*5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی سلسلے میں موٹروے پولیس گوجرانولہ کی طرف سے تقریبات کا انعقاد*

(ایڈیٹر سپیشل رپورٹ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری گوجرانوالہ میں افسران بالا کے احکامات کے پیش نظر ڈی آئی جی نارتھ زون اشفاق خان صاحب کی ہدایات پر ایس ایس پی محمد ندیم کی زیر نگرانی گجرانوالہ ٹال پلازہ اور گجرات ٹال پلازہ پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاندارتقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقاریب کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور آزادی کی اس تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔

تقریبات کا آغاز ملک و قوم اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے موٹروے پولیس کی طرف سے روڈ یوزرز میں تحائف پمفلیٹس اور جھنڈیاں تقسیم کیں اور روڈ یوزر کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی بھرپور بریفنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں