0

تحریک کشمیر ناروے کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شاندار ریلی کا انعقاد

تحریک کشمیر ناروے کی طرف سے چار فروری بروز اتوار یکجہتی کشمیر اور فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کے لیےایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا اہتمام کار ریلی کی شکل میں ناروے اوسلو کے مشہور پرانے قلعہ کی پارکنگ سے شروع کیا گیا جسکا روٹ قلعہ سے لیکر انڈین ایمبیسی تک کا تھا ۔

ریلی میں ماشاءاللہ 50 کے قریب گاڑیوں نے شرکت کی ، ہم سبکے پیارے نہایت قابل احترام استاد محترم حافظ مولانا محبوب الرحمن کی قیادت میں پروگرام کا آغاز باقاعدہ قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا، تلاوتِ کلام پاک کا شرف انعام الحق سیٹھی نے حاصل کیا۔

آج کی اس کار ریلی کے مینجر ڈائریکٹر تحریک کشمیر کے سرکردہ اور ذمہ دار جناب محترم چوہدری رفاقت علی صاحب تھے، تحریک کشمیر ناروے کی پوری تنظیم اس موقع پر موجود تھی سب ساتھیوں نے مل کر گاڑیوں کو کشمیر اور فلسطین کے جھنڈوں سے سجایا اور اسکے بعد ریلی کی شروعات کی گئیں، تحریک کشمیر کے صدر جناب محترم سید شاہ حسین کاظمی صاحب، جنرل سیکرٹری جناب محترم چوہدری حاجی ناصر صاحب، جناب محترم چوہدری ناہید اسلم صاحب، جناب محترم چوہدری عاطف اسلم صاحب ، جناب چوہدری عاصم اسلم صاحب، جناب محترم ظہیر احمد صاحب، جناب محترم شاہد جمیل صاحب(سی ای او پاک ناروے میڈیا گروپ)، جناب محترم راجہ مقبول حسین صاحب، جناب محترم چوہدری اسماعیل سرور صاحب، جناب محترم راجہ عاشق حسین صاحب، چوہدری نظر حسین صاحب(راولپنڈی ویلفیئر)، جناب محترم شاید تنویر بٹ صاحب، جناب محترم خالد نزیر بٹ صاحب، جناب محترم منور ڈار صاحب، جناب محترم چوہدری افتاب احمد صاحب، جناب محترم چوہدری نز يراحمد صاحب، جناب محترم چوہدری جواد لطیف صاحب، جناب محترم ڈاکٹر عاطف صدیق صاحب، جناب محترم چوہدری عتیق الرحمن صاحب، جناب محترم ملک حاجی ارشد صاحب کے ہمراہ فلاحی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے شرکاء نے شرکت کی۔

اس دن کے موقع پر آج ہمارے مرحوم قائد قاضی حسین احمد صاحب کا ذکر کرنا بہت ضروری تھا، قاضی حسین احمد رحمت اللہ علیہ نے سب سے پہلے پانچ فروری کا دن بین الاقوامی طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، زمانہ بدلا وقت بدلا حکومتیں بدلیں ریاست کی حکمتیں بدلیں لیکن جماعت اسلامی نہ بدلی، ہم آج بھی کہتے ہیں
“سب کشمیری ہمارے ہیں”
ان شاءاللہ! ‏1990میں پاکستانی قوم نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پانچ فروری کا دن ھم یوم یکجہتی کشمیر کے طور پہ منائیں گئے,ماشاءاللہ اس وقت سے ہر سال 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مناتے ہیں اور مناتے رہیں گئے جب تک وہ آزاد نہیں ھو جاتے۔

پروگرام کی میڈیا کوریج ریڈیو اوسلو کے ایم ڈی جناب محترم ارشد وحید چوہدری صاحب نے لائیو آن ایر کی، ان کے ساتھ ساتھ وائس آف اوسلو ریڈیو کے ایم ڈی جناب محترم عزیز الرحمن صاحب، نور پاک میڈیا کے ایم ڈی جناب محترم عامر لطیف صاحب، تحریک کشمیر ناروے کے الیکٹرانک میڈیا ایڈوائزر جناب شاہد جمیل صاحب نے بھی اس پروگرام کی بھرپور میڈیا کوریج کی۔

جن بھائیوں دوستوں نے اس پروگرام میں جس طرح سے بھی اپنا حصہ ڈالا اپنا حق ادا کیا اللہ تعالی ان سبکو جزائے خیر عطا فرمائے!
‏⁦
‏سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا!
‏اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں۔

ریلی کے اختتام پر تحریک کشمیر ناروے کے صدر جناب محترم سید شاہ حسین کاظمی صاحب نے کشمیر و فلسطین کہ مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ تمام مجاہدین کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔

‏پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ہم پوری کشمیری قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں، آپکی جہدو جہد اور آپکی قربانیاں ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہم آپ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آپکی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، آپکی شہادتیں ضرور رنگ لائیں گی، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور ہمارے کشمیری نہتے مسلمان بہن بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے، انشاءاللہ اپنی زندگیاں اپنی مرضی اور آزادی سے بسر کریں گے، اللہ رب العزت سے دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں بھی مظلوم اور نہتے مسلمان ہیں ان سب کو آزادی کے ساتھ رہنا نصیب فرمائے آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار
“تحریک کشمیر ناروے ”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں