0

پی ایس ایل9 کا شیڈول آگیا، ٹکٹ کب ملیں گے، جانیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے تاہم شائقین کرکٹ ٹکٹ کس طرح اور کب خرید سکیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل اور پلے آف میچز سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9،9 میچز جبکہ ملتان 5 میچز کو ہوسٹ کرے گا۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 فروری 2024 سے لاہور میں ہوگا، جہاں لیگ کی 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں کراچی میں 9 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔

ٹکٹ کب دستیاب ہوں گے:

نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا جبکہ کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے ہوگی۔

پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ پی سی بی ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے، ویب سائٹ پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔

بورڈ کی جانب سے ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

لاہور میں جنرل سٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے 6 سے 1200 روپے تک کی رکھی گئی ہے، کراچی اورملتان میں جنرل سٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ 10 سے 18 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے، ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہے، راولپنڈی میں پریمیئم ٹکٹس ایک ہزار سے 2500 روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار تک ہوگی۔

دوسری جانب میچ کے دوران فینز کی آسانی کے لیے ٹکٹ بوتھ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں